آواران جبری لاپتہ دلجان کی بازیابی کیلے دھرنا ساتویں روز بھی جاری ،لواحقین کو انصاف فراہم کرنے بجائے ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری

آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع آواران تیرتیج سے جبری لاپتہ دلجان بلوچ کی بازیابی کے لیے دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہےآج دھرنے کو ایک ہفتہ مکمل ہو چکا ہے۔ دلجان کی باحفاظت بازیابی کیلئے یہ دھرنا 18 نومبر کو شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔

دھرنا منتظمین کا کہنا ہے کہ جب سے ہم دھرنا پر بیٹھے ہیں اس دن سے ہمیں مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ کل رات ہمارا دھرنا مکمل طور پر فورسز کے گھیراؤ میں تھا۔ ہمیں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر آپ لوگوں نے دھرنا ختم نہیں کیا تو دھرنے میں بیٹھے ہوئے لوگوں پر لاٹھی چارج کیا جائے گا۔

دھرنا کمیٹی کا کہنا ہے آج پورے آواران میں مکمل طور پر نیٹ ورک بند ہے اور یہی خدشہ ہے کہ دھرنے میں بیٹھے ہوئے لوگوں پر لاٹھی چارج کیا جا سکتا ہے۔

ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دلجان کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں اور دھرنے میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی جان کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عبدالرشد بلوچ کی جبری گمشدگی کے 12 سال مکمل ہونے پر 27 نومبر کو ایکس پر مہم چلائی جائے گی۔ لواحقین

اتوار نومبر 24 , 2024
شال ( پریس ریلیز ) بلوچستان کے دارالحکومت شال سے جبری لاپتہ عبدالرشد کے لواحقین نے کہا ہے کہ عبدالراشد بلوچ کو 27 نومبر 2012 کو جناح ٹاؤن شال سے مسلح افراد نےاسلح کے زورپر اغوا لرلیا جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہے ۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ