خاران ریاستی آلہ کار کے ٹھکانے پر مسلح افراد کا حملہ ،دھماکے ،نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے

خاران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع خاران ریاستی آلہ کار لطیف نوتیزی کے ایک ٹھکانے پر مسلح افراد کا حملہ ۔

اطلاعات کے نامعلوم آج مغرب کے وقت مسلح افراد نے باب خاران کے قریب واقع لطیف نوتیزی کے ایک اڈہ نما ٹھکانے کو دستی بموں اور فائرنگ سے نشانہ بنایا ۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹھکانے پر حملے کے وقت لطیف نوتیزی کے نجی محافظ موجود تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹھکانہ لطیف کے کریش پلانٹ سے منسلک ہے، حملے میں مسلح افراد نے وہاں موجود گاڑیوں اور کمروں میں موجود کرائے کے محافظوں پر بموں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جاعہ وقوعہ سے کم از کم دو دھماکوں اور مسلسل فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔

حملے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہے۔

آپ کو علم ہے لطیف نوتیزی ایک ریاستی آلہ کار کے طورپر جانے جاتے ہیں ، جسے حالیہ دنوں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے نے اس کے بھائی سلام نوتیزی سمیت ہٹ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر سی ٹی ڈی نے جعلی مقابلہ میں جبری لاپتہ اور زیر حراست نوجوان کو قتل کر دیا

ہفتہ نومبر 23 , 2024
گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے جعلی مقابلہ میں جبری لاپتہ بعد ازاں منظر عام پر آنے والے اور زیر حراست نوجوان بشیر احمد کو تشدد کا نشانہ بناکر نعش پھینک دی ۔ بتایا جارہاہے کہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ