شال ( نامہ نگار ) بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے سیکریٹری اطلاعات قاضی داد محمد ریحان نے ایکس ( سابقہ ) پر سانحہ پاڑہ چنار پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ واضح نسل کشی ہے جسے پاکستانی ریاست کی سرپرستی حاصل ہے۔

انھوں نے کہا فرقوں اور مذہب کی بنیاد پر اقوام کی تقسیم کا فائدہ قابض ریاست کو ہوگا پشتون قوم کو یکجہتی کی ضرورت ہے۔
’’ اس موقع پر ہمارے دل غم سے لبریز ہیں۔ متاثرین سے تعزیت کرتا ہوں۔‘‘
انھوں نے مزید کہا رواں مہینے مستونگ، بلوچستان میں جس طرح معصوم بچوں کا خون بہایا گیا آج پاڑہ چنار میں خون میں لت پت بچوں کا سن کر وہی دکھ اور افسوس ہے ان بچوں کے لہو کی چھینٹیں ، ان کی زندگی سے بھرپور آنکھیں اور فطرت کے حسین ترین تخلیق کا مظہر خون آلود چہرہ انسانیت کے وجود پر گہرا زخم ہے۔