زامران سے اکستانی فورسز ہاتھوں 2 افراد جبری لاپتہ

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے تحصیل زامران میں پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپوں کے دوران پُٹانی زامران سے دو افراد کو جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

جبری لاپتہ افراد کی شناخت عزیر ولد اُمید اور عبدالرحمن ولد قدیر سے ہواہے ۔

ذرائع کے مطابق عبدالرحمن کو فورسز نے امید کے گھر سے حراست میں لے لیا ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوران فورسز اہلکاروں نے انکے لواحقین کو بتایا کہ انہیں تفتیش کے بعد جلد گھروں کو بھیجا جائے گا ۔پریشان نہ ہوں ۔

آپ کو علم ہے دو مہینے قبل اُمید کے دوسرے بیٹوں نذیر اُمید اور انیف اُمید کو فورسز نے گلی بلیدہ سے جبری گمشدہ کرکے شدید تشدد کے سولہ روز بعد چھوڑ دیا تھا ۔

لواحقین نے کہاہےکہ ہم پاکستانی فورسز سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو بازیاب کریں اور بار بار ہمارے بچوں کو بغیر کوئی وجہ سے لاپتہ نہ کریں اور ہمیں اختجاج کرنے پر مجبور نہ کریں۔

انہوں نے تمام انسان دوستوں سے اپیل کی ہے کہ ہمارے پیاروں کی بازیابی کیلئے آواز اُٹھا ئیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال، خضدار اوستہ محمد فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد قتل

جمعہ نومبر 22 , 2024
شال بلوچستان کےدارالحکومت شال میں تھانہ جناح ٹاون کی حدود میں کلی برات میں دکاندار کو قتل کر دیا گیاپولیس کے مطابق مقتول کو تیز دار آلے سے دکان کے اندر قتل کیا گیاواقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق بلوچستان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ