مستونگ پاکستانی فورسز کا ٹرکوں پر فائرنگ،پانچ ڈرائیور لاپتہ ،متعدد زخمی ، واقع کخلاف احتجاج جاری

مستونگ ( ویب ڈیسک ) مستونگ میں ایف سی نے ڈیرہ مراد جمالی جانے والی ٹرکوں پر مستونگ کے علاقے دشت کمبیلا کے مقام پر فائرنگ کردی اور ٹرکوں کے ٹائر پھاڑ دیئے۔ پانچ ڈرائیور لاپتہ ہوگئے ہیں جن کے نام تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

بتایا جارہاہے کہ ایف سی نے دشت کمبیلا مستونگ کے مقام پر متعدد ٹرکوں پر فائرنگ کردی جس سے ٹرکوں کے ٹائر پھٹ گئے اور ٹرک ڈرائیور بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔

مقامی افراد کے مطابق ایک شخص جب زخمی ڈرائیوروں کو اپنے کار میں ڈال کر ہسپتال لے جارہا تھا تو ایف سی نے اس کار کو بھی مستونگ ایف سی کیمپ کے سامنے روک کر ان پر تشدد کیا اور کار گاڑی کے بھی شیشے توڑ دیئے، کار ڈرائیور کو بھی دوسرے زخمیوں کے ساتھ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

واقعہ کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج جاری ہے اور ایف سی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ حملے میں دشمن کے تین اہلکار ہلاک کردیئے گئے - بی ایل اے

جمعرات نومبر 21 , 2024
مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے مستونگ میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے تین اہلکاروں کو ہلاک اور پانچ زخمی کردیئے۔ ترجمان نے کہا ہےکہ سرمچاروں نے اسپلنجی میں پاکستانی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ