گوادر بم حملے و مستونگ میں مخبروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مستونگ میں قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے دو مخبروں کو گرفتاری کے بعد ہلاک کردیا جبکہ گوادر میں پاکستانی فورس کے اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 16 نومبر کی شب گوادر، نیو ٹاؤن میں پاکستانی فورس اے این ایف کے دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں دشمن اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے مَرو، اسپلنجی میں 10 نومبر کو قابض پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) کے ایک آلہ کار عبدالرحمان ولد خدا رحیم سکنہ ڈیرہ مراد جمالی کو حراست میں لیا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ دوران تفتیش عبدالرحمان نے اعتراف کیا کہ اس کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اسپلنجی میں چندہ جمع کرنے کے بھیس میں مخبری کیلئے بھیجا تھا۔

انھوں نے کہاہے کہ دشمن آلہ کار نے مزید اعتراف کیا کہ وہ قابض فورسز کا حصہ رہا ہے اور تفتان، نوشکی اور مستونگ میں دشمن کے پیرول پر بطور مخبر کام کرتا رہا ہے جبکہ دوران تفتیش اس نے اپنے نیٹورک سے منسلک دیگر افراد کے نام بھی افشاں کیے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا ہےکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 13 نومبر کو پاکستانی فوج کے ایک اور مخبر و آلہ کار محمد نور ولد محمد اسلم سکنہ پنجاب کو حراست میں لیا۔

انہوں نے کہا ہےکہ مذکورہ مخبر و آلہ کار نے اعتراف کیا کہ وہ بھیس بدل کر اسپلنجی، مَرو اور گردنواح میں پاکستان فوج کیلئے مخبری کرنے آیا ہے۔ اس سے قبل سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی پاکستانی فوج کے پیرول پر مخبری کرتا رہا ہے۔

بی ایل اے ترجمان نے کہا ہےکہ مذکورہ مخبروں کو جرائم ثابت ہونے پر بلوچ قومی عدالت نے سزائے موت سنادی، جس پر سرمچاروں نے عملدرآمد کرتے ہوئے دونوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ تینوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں کیخلاف ہماری کاروائیاں جاری رہینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوہلو: موبائل ٹاور کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا۔ بی ایل ایف

بدھ نومبر 20 , 2024
کوہلو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کوہلو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے 18 نومبر کی رات کو کوہلو کے علاقے کشک کوہ میں نصب یوفون موبائل ٹاور کو نذر آتش کرکے سولر پینل اور جنریٹر سمیت مشینری کو تباہ کردیا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ