نوشکی ، کیچ اور پنجگور میں فوج کشی جاری، ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بڑے پیمانے پر فوج کشی جاری ہے۔ گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں سمیت فورسز کی متعدد گاڑیوں کو پہاڑی سلسلے کی جانب سے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح پاکستان فوج نے نوشکی کے پہاڑی سلسلے دو سہہ و گردنواح میں فوج کشی کا آغاز کردیاگیا ہے ، جہاں مسلسل ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں۔

اس دوران علاقے میں مواصلاتی نظام کو محدود کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کیچ زامران اور پنجگور گوارگو کے دیہی پہاڑی علاقوں میں بھی پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری ہے ۔

بتایا جارہے کہ زامران کے علاقہ پُٹانی، گَرچیر سمیت آس پاس کے دیہی پہاڑی علاقوں میں فوج کشی جاری ہے ،

اس طرح پاکستانی فورسز کی گزشتہ دو دن سے ￴پَنجگُور کے پہاڑی علاقہ گوارگو اور سراپ کے علاقوں میں بھی زمینی فوج داخل ہوکر فوج کشی کرہی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آواران دلجان بلوچ کے لواحقین اور مکینوں نے احتجاجاً کراچی آواران شاہراہ کو بند کردیا۔

منگل نومبر 19 , 2024
آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جبری لاپتہ دلجان بلوچ کی بازیابی کے لیے ان کے اہل خانہ اور مکینوں کا احتجاج جاری مظاہرین آواران کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے دفتر کے سامنے دھرنا دیے ہوئے ہیں جبکہ اس موقع پر آواران تا کراچی مرکزی شاہراہ کو بیدی کے مقام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ