پارلیمنٹ کے 9 ارکان نے بلوچ لانگ مارچ کی حمایت میں قرار داد پر دستخط

برطانوی پارلیمنٹ کے 9 ارکان نے بلوچ لانگ مارچ کی حمایت میں قرار داد پر دستخط کردیئے،تفصیلات کے مطابق 19 دسمبر 2023 کو پیش کی جانے والی قرارداد پر ایک آزاد رکن پارلیمنٹ بشمول لیبر پارٹی، سکاٹش نیشنل پارٹی اور ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی نے دستخط کیے ہیں، جس میں خواتین کی قیادت میں بلوچ لانگ مارچ اور اسلام آباد میں دھرنے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

برطانیہ کے سابق شیڈو چانسلر آف ایکسیکر اور لیبر ایم پی، جان میکڈونل کی طرف سے پیش کردہ قرار دار کو اب 9 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔ اس قرار داد میں بلوچ خواتین کی طرف سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کی قیادت کرنے والوں کے جرات کی تعریف کی گئی ہے۔بلوچستان میں لانگ مارچ کے عنوان سےقرار داد برطانیہ کے سابق شیڈو منسٹر آف ڈیفنس، ریچل ماسکل نے بھی سپانسر کی ہے۔ وہ یارک سینٹرل سے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔

قرار داد میں برطانیہ کی حکومت سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ اور سکاٹش نیشنل پارٹی کے سابق شیڈو ترجمان، گلاسگو سینٹرل کے ایم پی ایلیسن تھیولس نے بھی اسپانسر کیا ہے۔2010 سے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے منتخب برطانوی رکن پارلیمنٹ جم شانننےبھی پارلیمانی قرار داد کی حمایت کی۔
جم ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کے سابق شیڈو ترجمان ہیں۔

ڈرہم سے لیبر ایم پی میری کیلی فوئے بھی پارلیمانی قرار داد کی حمایتکی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ “بلوچ نسل کشی” کے خلاف مارچ کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے تشدد کیا۔اس قرار داد کے چھٹے اسپانسر نادیہ وائٹوم ہیں، جو انگلینڈ کے ناٹنگھم سے لیبر ایم پی ہیں۔ بلوچستان میں لانگ مارچ” کے عنوان سےقرار داد کو سکاٹش نیشنل پارٹی کے کرس سٹیفنز، ویلز سے آزاد رکن پارلیمنٹ جوناتھن ایڈورڈز اور لندن سے لیبر ایم پی اپسانہ بیگم کی حمایت بھی حاصل ہے۔جان میکڈونل کی طرف سے “بلوچ نسل” کے لانگ مارچ کی حمایت میں پیش کی گئی قرار داد کو برطانیہ کی تین سیاسی جماعتوں، لیبر پارٹی، سکاٹش نیشنل پارٹی، اور ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کینیڈا کے بعد برطانیہ بھی اپنے شہریوں کو پاکستان کے بعض علاقوں کا سفر نہ کرنےکی ہدایت کر دی۔

جمعرات جنوری 11 , 2024
برطانوی فارن آفس نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو پاکستان کے بعض علاقوں کا سفر نہ کرنےکی ہدایت کر دی۔برطانوی فارن آفس کی ایڈوائزری میں پاک افغان سرحد سے 10 میل دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں برطانوی شہریوں کو باجوڑ، بنوں، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ