شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شال کے علاقے ٹیکسی سٹینڈ کے قریب 53سالہ پرویز مسیحی کی نعش برآمد ہوا ہے جو کلی کوتوال نواں کلی کے رہائشی ہے۔ نعش کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔اسی طرح شال کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب غوری قلعہ کے پاس سعید شاہوانی قبرستان کے نزدیک ایک اور لاش ملی جس کی شناخت عمر حسین کے نام سے ہوا ہے، جو مشرقی بائی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
ریسکیو حکام نے اسے بھی سول ہسپتال منتقل کیاجہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ذرائع کے مطابق دونوں افراد بظاہر نشے کے عادی لگ رہے ہیں۔ اس واقعے کی مزید تحقیقات متعلقہ پولیس حکام کر رہے ہیں۔
ادھر مانجھی پور، پہنور سنہڑی مین بازار میں ٹریکٹر ٹرالی نے 12 سالہ بچے بلاول ولد ذوالفقار علی بمبل کو کچل دیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا جبکہ متعلقہ پولیس نے بروقت اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو ٹریکٹر ٹرالی سمیت گرفتار کر لیا ۔
علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے سوردو حاجی غازی میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص ھلاک ہوگیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شناخت کے لیے نعش سیول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں ایکسڈنٹ روز کا معمول بن گئے ہیں تیز رفتار ی بے احتیاطی عام ہے۔
دریں اثناء ضلع کوہلو میں مرکزی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ حادثہ کوہلو ڈگری کالج کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ 4 شدید زخمیوں کو پنجاب ریفر کیا جارہا ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) رانا محمد دلاور اور اسسٹنٹ کمشنر فتح محمد سمیت دیگر انتظامی افسران پہنچ گئے۔