کیچ پاکستانی فورسز کیمپ پر حملہ مسلح افراد کا حملہ ،فورسز نے تصدیق کردی ،تمپ میں فورسز پر حملے کی اطلاعات ،بارکھان میں ٹرک نذر آتش

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر چاروں طرف سے حملہ کردیا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق، اتوار کی شام کو ہونے والے اس حملے کے دوران دونوں جانب سے گھنٹوں تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا اور شہر کے مختلف حصوں میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

فورسز حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار نائیک سیف اللہ ہلاک اور 8 دیگر اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

علاوہ ازیں کیچ تمپ سے بھی فورسز پر بڑے حملے کی اطلاعات ہیں ۔

دوسری جانب ضلع بارکھان میں سراٹی ٹک کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایک گاڑی نذر آتش کردیاہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق گاڑی سبزی لوڈ کرکے پنجاب جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے گاڑی روکی اور ڈرائیور کو اتار کر گاڑی کو آگ لگادی۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے، جبکہ مسلح افراد موقع واردات سے فرار ہو گئے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان فائرنگ واقعات وحادثات 2 افراد ھلاک ،پولیس کی فائرنگ ڈاکوزخمی

پیر نومبر 11 , 2024
اوستہ محمد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق اوستہ محمد مگسی مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد موسیٰ ساکن گوٹھ ہاشم خان ضلع جھل مگسی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ