کولواہ پاکستانی فورسز کے قافلوں پر حملہ ،خاران میں تعمیراتی کمپنی کے مشینری نذر آتش

کیچ ، خاران ( نامہ نگاران ) مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کے دو مختلف قافلوں کو شدید حملے میں نشانہ بنایا جبکہ خاران میں تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر مسلح افراد نے حملہ کرکے مشینری کو نذر آتش کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق آج دو پہر ساڑھے بارہ بجے گھات لگائے مسلح افراد نے کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر مراستان کے مقام پر اس وقت شدید حملے میں نشانہ بنایا جب فوجی اہلکاروں نے علاقے میں آپریشن کرکے واپس جا رہے تھے۔

حملے کے دوران فورسز کی بکتر بند گاڑی نے مسلح افراد کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تاہم مسلح افراد نے بکتر بند گاڑی کو بھی نشانہ بنایا۔

ایک اور مقام پر پاکستانی فورسز کے دس گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے پر گھات لگائےمسلح افراد نے سگگّ اور کڈ ہوٹل کے درمیان میں نشانہ بنایا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دونوں حملے کافی شدید تھے جس سے فورسز کے معتدد اہلکاروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

علاوہ ازیں خاران میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام مشینری کو آگ لگا دی۔

بتایا جارہاہے کہ خاران کے علاقے سرگردان میں آج سہ پہر تین بجے کے قریب مسلح افراد نے سی پیک روڈ پر تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام مشینری کو آگ لگا کر تباہ کردیے۔

تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے ان حملوں کی زمہ داریاں قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری ،حکومت کی عسکریت پسندوں کیخلاف طاقت کے استعمال کا فیصلہ

اتوار نومبر 10 , 2024
شال ،پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کا پروم میں فوج کشی جاری ۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں گذشتہ روز سے فوجی کشی جاری ہے۔ جبکہ علاقائی میں بڑی تعداد میں فورسز کی اہلکاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ