شال پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، گاڑی کی ٹکر سے ڈی ایس پی سمیت متعدد پی ٹی آئی کارکنان زخمی

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شال میں پولیس اہلکاروں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے، پولیس نے جلسے کے لیے آنے والے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی، پی ٹی آئی کے جھنڈے لگی گاڑی نے پولیس اہلکاروں کو روند دیا،واقعے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پی ٹی آئی نے آج شال کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسےکااعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہیں دی تھی، صبح سے ہی جلسہ گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔

ہاکی گراؤنڈ کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لےرکھا تھا جبکہ مرکزی دروازے کو بھی سیل کردیا گیا تھا، جلسہ گاہ جانے والے تمام راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی تاہم پی ٹی آئی نے کارکنوں کو ہر صورت 2 بجے جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

پارٹی قیادت کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکن پولیس کا حصار توڑ کر ہاکی گراؤنڈ کے قریب پہنچ گئے تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کومنشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے اور ایک گاڑی کےشیشےٹوٹ گئے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کے جھنڈے لگی گاڑی نے متعدد پولیس اہلکاروں کو کچل دیا، واقعے میں ڈی ایس پی مقصود لغاری سمیت 5 اہل کار زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

بتایا جارہاہے کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں لاٹھی چارج سے زخمی ہوگئے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حمیدہ بلوچ کی قبر غلامی کا احساس دلاتی ہے. تحریر: عمران بلوچ ایڈوکیٹ

ہفتہ نومبر 9 , 2024
غلامی استحصال کو جنم دیتی ہے اور استحصال غربت کو۔ اسی لیے، استحصال قابض کا سب سے مؤثر ہتھیار ہوتا ہے۔ قابض، مقبوضہ قوم کے قدرتی وسائل کو لوٹ کر انہیں ہر سطح پر غریب اور پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات میں ہی الجھ کر رہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ