خضدار بدنام زمانہ سی ٹی ڈی نے 2 افراد کو جعلی مقابلے میں ھلاک کردیا ،تمپ میں ایک شخص قتل

خضدار بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے خضدار میں جعلی مقابلے کے دوران دو افراد کو ھلاک کردیا ہے ۔

حسب معمول سی ٹی ڈی نے بیان داغ ڈیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ھلاک کرکے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیاہے ۔تاہم انھوں نے مارے جانے والوں کی شناخت نہیں بتائی ہے۔

آپ کو علم گذشتہ ہفتے موسیٰ خیل میں سی ٹی ڈی نے چار افراد کو مقابلے میں قتل کرنے کا دعوی کیاتھا مگر تین افراد کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے طورپر ہوگئی تھی ۔

علاوہ ازیں کیچ تمپ کے علاقے کوہاڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے تمپ کوہاڈ میں مصدق نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پربپہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے ، تاہم قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چیئرمین ضلع کونسل حب کراچی جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے

جمعہ نومبر 8 , 2024
حب(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین ضلع کونسل حب کمال محمد حسنی ساکران سے کراچی جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے واقعہ کو 24گھنٹوں سے زائد وقت گزر چکا ہے لیکن اُنکا کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے۔ انکے اہل خانہ اور سیاسی رفقاء کے مطابق وہ جمعرات کی شام کو ساکران کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ