ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگڈیسک)ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کلاچی میں سی ٹی ڈی نے جعلی مقابلہ میں دو افراد کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے دعوی کیاہے کہ انھوں نے یوسف اور ظاہر خان ساکنان کلاچی نامی دو افراد کو ھلاک کردیا ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے مزکورہ علاقہ میں سی ٹی ڈی نے حسب معمول نہتے لوگوں کو ھلاک کرکے پھینک دیا ہے ۔
آپ کو علم ہے بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی بلوچستان ،
خیبرپختونخوا اور سندھ کے جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں ھلاک کرکے مقابلے کا جھوٹا دعوی کرتی ہے ۔
گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی نے بلوچستان ضلع موسی خیل میں جبری لاپتہ چار افراد کو جعلی مقابلے میں ھلاک کردیا تھا ۔جن میں سے 3 کی شناخت ورثاء نے کی تھی کہ پاکستانی فورسز نے رواں سال ستمبر اکتوبر میں انھیں عوامی مقامات سے لوگوں کے سامنے جبری لاپتہ کردیئے تھے ۔

