مزاحمتی تنظیمیں شفاف تحقیق کر کے مجھ سے منسوب اپنے بیان کو واپس لیں۔ حاجی اصغر بلوچ

کیچ ( پریس ریلیز ) بلوچستان کے معروف کاروباری اور سماجی شخصیت حاجی اصغر بلوچ نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز تربت کے علاقہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ایک حملے میں صدیق ولد رفیق نامی شخص زخمی ہوا ہے جسے ایک مصلح تنظیم کی طرف سے مجھ سے جوڑا گیا ہے۔ میرا صدیق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ میں ایک سماجی شخص ہوں مکران کے مختلف علاقوں سے لوگ اپنے مسائل اور تعاون کیلئے میرے گھر آتے رہتے ہیں لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ اگر کوئی شخص میرے پاس آتا ہے تو میں اس کے لین دین کا زمے دار ہوں، جہاں تک صدیق کی بات ہے میں ذاتی طور پر ان کو نہیں جانتا ہوں نہ میری خاندان سے کوئی فرد کا ان سے تعلق ہے۔

انھوں کہاہے کہ میرا گاڑیوں اور تیل کا کاروبار ہے، کسی نے ذاتی ضد پہ اس طرح کے جواز بنا کر مجھ پہ جھوٹے الزام لگائے جو کہ درست عمل نہیں ہے ، لہذا مزاحمتی تنظیمیں اپنی غلط فہمیاں دور کریں اور شفاف تحقیق کر کے مجھ سے منسوب اپنے بیان کو واپس لیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ پاکستانی فورسز نے نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا

جمعرات نومبر 7 , 2024
کیچ ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ بلیدہ پشت کور نامی علاقہ سے پاکستانی فورسز نے رات گئے حاجی غفور نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر انکے نوجوان بیٹے ارشاد کو تشدد کا نشانہ بناکر لے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔ لواحقین نے ان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ