کیچ ،گوادر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 3 نوجوان جبری لاپتہ 2 بازیاب

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگاران ) بلوچستان ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 3 نوجوان جبری لاپتہ گوادر سے لاپتہ دو نوجوان بازیاب ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے 5 نومبر کو پاکستانی فورسز نے شیر جان ولد درویش نامی ایک نوجوان کو اسکے گھر سے حراست میں لیکر بعد میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

علاوہ ازیں پاکستانی خفیہ اداروں نے دو دن قبل کیچ کونشکلات کھن پشت کے رہائشی محسن ولد عبدالغفور نامی نوجوان کو اغوا کرلیا ۔ جبکہ تربت شاہی تمپ کے رہائشی اللہ بخش ولد ابراہیم نامی نوجوان کو بھی خفیہ اداروں نے فورسز سے مل کر ان کے گھر سے اغوا کرلیا ہے ۔

دریں اثناء گوادر سے جبری لاپتہ مھراج نور اور ایوب نامی نوجوان جنھیں فورسز نے 27 ستمبر کو اغوا کیاتھا بازیاب ہوگئے ہیں۔ تاہم انکےساتھ جبری لاپتہ دو نوجوان تاحال لاپتہ ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوشکی فائرنگ سے دو افراد ہلاک، 3 زخمی

جمعرات نومبر 7 , 2024
نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں اسٹیشن کے مقام پر گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں دو مسلح موٹرسائیکل سوار گھس کر فائرنگ کرکے دو افراد یاسر جمالدینی ولد میر ناصر جمالدینی سکنہ نوشکی کلی جمالدینی اور اسرار محمد حسنی سکنہ بدلکاریز نوشکی نامی دو افراد کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ