شال ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تحت آشوب پبلیکیشن کی جانب سے نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت کے لیے ماہانہ میگزین "اسپر” کا دوسرا شمارہ بی ایل ایف کے میڈیا سیل آشوب کے جانب سے شائع کیا گیا ہے۔

بی ایل ایف نے کہا ہے کہ اس شمارے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کی ماہانہ کاروائیوں کی رپورٹ، تجزیے، ڈاکٹر اللہ نذر کا پیغام، گوریلا جنگ میں مورال کی اہمیت، شہری گوریلا جنگ اور مخبروں کے خاتمے کی ضرورت جیسے اہم موضوعات شامل کیے گئے ہیں۔ یہ موضوعات نوجوانوں کو اپنی جدوجہد کی راہوں اور نظریات کی گہرائی سمجھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہاہے کہ ہمیں امید ہے کہ ہماری یہ کاوش آپ کو پسند آئے گی اور آپ کے نظریاتی و فکری سفر میں بہترین رہنمائی فراہم کرے گی۔