قلعہ عبداللہ تربت فائرنگ کے واقعات 3 بھائیوں سمیت 4 ھلاک ،2 زخمی ، نصیر آباد بچی تالاب میں گرگئی

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی صالح زئی میں چچازاد بھائیوں میں لڑائی کے دوران فائرنگ سے تین بھائی شدید زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نا ہوسکے۔

واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت شمس اللہ، اکرام اللہ، عزت اللہ کے ناموں سے ہوا ہے، واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات مقامی پولیس کررہی ہے۔

ادھر کیچ کے مرکزی شہر تربت سیٹلائیٹ ٹاؤن عائشہ مسجد کے نزدیک مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالغفور کولواہی ولد کریم بخش سکنہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کو قتل کردیا جب کہ گولی لگنے سے محمد عصا ولد عبدالغفور اور صدیق ولد رفیق احمد ساکنان سیٹلائیٹ ٹاؤن تربت زخمی ہوگئے ۔

واقع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا ، جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

دریں اثناء ضلع نصیرآباد کے علاقے میں نہر کنارے کھیلتی ہوئی 2 سالہ بچی کلثوم پٹ فیڈر کینال میں گر کر ڈوب کر جانبحق ہوگئی ہے، اہل علاقے کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو نہر سے نکال لیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات سے لاپتہ اسامہ کے اہلخانہ نے انکی جبری گمشدگی کوائف جمع کرادیئے ۔چیئرمین نصراللہ بلوچ

بدھ نومبر 6 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جبری لاپتہ اسامہ پندرانی کے کوائف لواحقین نے وی بی ایم کے پاس جمع کرادیئے خلیل الرحمن نے اپنے بھائی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ