مند گھروں سے فورسز کا قبضہ ختم کیا جائے۔ بلوچ ویمن فورم

شال ( پریس ریلیز ) بلوچ ویمن فورم کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مہیر (مند) کے رہائشیوں پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی جانب سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال، انہیں مختلف ٹولز کے ذریعے ہراساں کرنے جیسے کہ بندوق کی نوک پر ان کے گھروں پر قبضہ کرنے، گھروں پر ڈرون کیمروں کو اڑانے، پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاہےکہ ان کے گھروں پر گولیاں چلانا اور آدھی رات کو ٹارچ کی روشنی کا استعمال کرنا۔ اس طرح کی حرکتوں سے لوگوں کا سکون درہم برہم ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو شکایات کے باوجود نام نہاد حکام عوام کی شکایات دور کرنے سے گریزاں ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کے گھروں سے ایف سی کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں، اور حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے لوگوں کو ہراساں کرنا بند کریں۔ ہم مقامی لوگوں کے احتجاج کا ساتھ دینے کی بھی اپیل کرتے ہیں اور قوم سے کہتے ہیں کہ ضرورت کے وقت اپنے لوگوں کا ساتھ دیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان سی ٹی ڈی کی فائرنگ و دیگر واقعات وحادثات میں 2 خواتین سمیت 10 افراد ھلاک ،متعدد زخمی

پیر نومبر 4 , 2024
شال (مانیٹرنگ ڈسک ، ویب ڈیسک) بلوچستان ضلع موسی خیل کے علاقے راڑہ شم میں بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کی جعلی کارروائی تین افراد کو قتل اور دو کو زخمی کردیا ۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی کا حسب معمول دعوی ہے کہ تین مشتبہ افراد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ