کیچ ( نمائندہ خصوصی ) بلوچستان ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ۔

اعلاعات کے مطابق آج صبح آٹھ بجے مسلح افراد نے کیچ کے علاقہ زامران بانبولو میں قائم پاکستانی فورسز کو چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
بتایا جا رہا ہے کہ حملہ کافی دیر تک جاری رہا ،جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا رہا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز مسلح افراد نے آواران کے علاقے تیرتیج میں پاکستانی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا تھا، تاہم دونوں حملوں کی زمہ داریاں ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔