شال پولیس اہلکار کے نجی سیل پر بروری پولیس عملے کا چھاپہ،4 نوجوان بازیاب

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے دارالحکومت شال بروری پولیس تھانے کے عملے نے ثنا اللہ نامی پولیس اہلکار کے نجی جیل پر چھاپہ مار کر چار نوجوانوں کو بازیاب کرالیا۔

چھاپے کے دوران نجی سیل میں موجود تین ملزمان بھی گرفتار ہوئے جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

نجی سیل کے ایک کمرے سے بازیاب 4 نوجوان لڑکوں نے بتایا کہ انہیں چوری کے جھوٹے مقدمے میں پکڑ کر اس گھر میں قید کیا گیا تھا۔

بازیاب نوجوانوں نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ ثناءاللہ نامی پولیس اہلکار نے ہمیں تھانے کے بجائے یہاں منتقل کیا اور جھوٹے مقدمے میں ہمیں اعتراف یا پیسے دینے کے لئے تشدد کا نشانہ بنایا ۔

نوجوانوں نے کہا کہ دوران قید ہم سے بدفعلی کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے چاروں نوجوانوں کو گزشتہ 3 دن سے بند کر رکھا تھا،

پولیس کا کہنا ہے کہ چوتھے ملزم پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زامران پاکستانی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

اتوار نومبر 3 , 2024
کیچ ( نمائندہ خصوصی ) بلوچستان ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ۔ اعلاعات کے مطابق آج صبح آٹھ بجے مسلح افراد نے کیچ کے علاقہ زامران بانبولو میں قائم پاکستانی فورسز کو چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ بتایا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ