تربت ، اسلام آباد اور شال سے بلوچ طالب علموں کو لاپتہ کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بساک تربت زون کی جانب سے لاپتہ طالب علم سمیع بلوچ اور فصیح بلوچ کی جبری گمشدگی کو تین سال پورے ہونے اور گزشتہ روز اسلام آباد سے 10 طلباء کو لاپتہ کرنے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی میں طلباء و طالبات کے علاوہ
بلوچ یکجہتی کمیٹی، جبری لاپتہ افراد کے لواحقین،سول سوسائٹی سمیت شہریوں نے شرکت کی ۔

جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔

ریلی گورنمنٹ عطاء شاد ڈگری کالج تربت سے شروع ہوکر شہید فدا چوک پہنچا ۔

شہید فدا چوک پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما صبغت اللہ شاہ جی اور لاپتہ افراد کے فیملی ممبران نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ 10 ۔ 10 سال سے بلوچ نوجوان لاپتہ ہیں ان کی لواحقین کرب اور اذیت سے گزر رہے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی وائی سی کے مظاہروں کا حالیہ مہم بلوچ عوام بالخصوص بلوچ طلباء کی جبری گمشدگیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے ردعمل میں تھا۔ ترجمان

ہفتہ نومبر 2 , 2024
شال ( پ ر ، مانیٹرنگ ڈیسک ) شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ جبری گمشدگیوں کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی حالیہ مہم "خاموشی کو توڑنا: جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑا ہونا” کے عنوان سے پورے بلوچستان سمیت کراچی میں منعقد کیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ