ڈگری کالج سریاب کی فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ طلباء کے لیے تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔ ملک اللہ گل

شال ( پ ر ) بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن (پجار ) شال زون کے صدر ملک اللہ گل نائب صدر میر وہاج بلوچ جنرل سیکرٹری شاہ زیب بلوچ جوئنٹ سیکرٹری سیف بلوچ پریس سیکرٹری رحیم بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈگری کالج سریاب واحد ادارہ ہے جہاں زیادہ تر طلباء کا تعلق پسماندہ علاقوں سے ہے۔ فیسوں کی۔ مد میں۔ اچانک 70 فیصد بے تحاشا اضافہ کر کے غریب طلباء کے لئے تعلیم کا راستہ بند کر دیا ہے،اس طرح فیسوں میں اضافہ کرنا تعلیم دشمنی کا ایک واضح ثبوت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔

انہوں نےکہا ہےکہ کالج کی فیسوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے طلباء پر بہت زیادہ مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔اس اضافے سے عام اور غریب گھرانوں کے بچوں کی تعلیم متاثر ہو سکتی ہے۔اب صورتحال یہ ہے کہ طلباء پڑھائی کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم جاب کرنے کے باوجود اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں، طلباء فیسوں میں اضافے کی وجہ سے پڑھائی چھوڑنے پر مجبور ہیں۔تعلیمی اداروں کا مقصد تو تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے لیکن اکیڈمک فیسوں میں اتنا اضافہ غریب طلباء کے لیے کالج کے دروازے بند کر دے گا۔ کالج انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ طلباء کی مالی مشکلات کو سمجھے اور اس مسئلے کا کوئی مناسب حل نکالے

انھوں نے آخرمیں کہاہے کہ ڈگری کالج سریاب انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر ہم طلبہ کے حقوق کی خاطر سخت فیصلہ لینے پر مجبور ہوں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سانحہ مستونگ ، ہم ان مظالم کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

جمعہ نومبر 1 , 2024
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چئیرمن ڈاکٹر نسیم بلوچ نے مستونگ میں معصوم بچوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسے پشاور آرمی پبلک اسکول کے سانحے کی یاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بلوچستان میں پاکستان کی بربریت کے پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ