بلوچستان فورسز نے ایک شخص کو قتل کردیا ،جبکہ دیگر واقعات میں بچی سمیت 2 افراد ھلاک 18 زخمی ہوگئے

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ شدید تبادلہ ہوا۔آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ مشتبہ افراد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا ہے۔

ادھر ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت جوسک میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ظہور احمد ولد عبدالکریم سکنہ جوسک نامی شخص کو زخمی کرکے فرار ہوگیا ۔

زخمی شخص ڈمپر گاڑی کا ڈرائیور ہے۔

علاوہ ازیں چمن انزر کی کاریز میں 3 سالہ بچہ ٹیوب ویل کے 8 سو فٹ گہرے بور میں گر گیا لیویز چمن بچہ گزشتہ رات سے ٹیوب ویل کے بور میں پھنسا ہوا ہے مقامی افراد بچے کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں بچے کے ٹیوب ویل بور میں پھنسنے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کو کرری ہے ۔

اوستہ محمدنو جوان نے خود کشی کر لی تفصیلات کے مطابق نو جوان امان اللہ ولد محمد امین قوم لہڑی ساکن ایریگیشن کالونی عمر 16/17 سال نے گھریلوں ناچاقی کی بنا پر ٹی ٹی پستول سے فائر کرکے خود کشی کر لی۔

پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا دوسری جانب خود کشی کی تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثناء مچھ کے قریب تیزرفتارپک اپ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹنے سے خواتین اوربچوں سمیت18افرادزخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق بدھ کو بولان کے علاقے میں تیز رفتار پک اپ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت11افرادزخمی ہوگئے جنہیںابتدائی طبی امدادکے بعد سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جن میںمائی سکینہ ،عارفہ بی بی ، محمد سلیم ، مقبول احمد،سریہ ،نایاب، منیر، دل وش،محمد بالاچ، شہباز ، خالدہ ، انور بی بی نازو ، میرزادی ،صغریٰ،آصف علی ، نویداحمد،محمد آفاق شامل ہیں لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سپین بدترین سیلاب سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 95 ہوگئی

جمعرات اکتوبر 31 , 2024
سپین ( ویب ڈیسک ) سپین کے مشرقی صوبے ویلنشیا اور دیگر علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث 95 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتا ہو گئے ہیں۔ منگل کو ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے پلوں اور عمارتوں کو بہا دیا اور لوگوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ