پنجگور نواب بگٹی کے مجسمے کو سرکاری کارندوں نے ایک بار پھر توڑدیا

پنجگور ائیرپورٹ روڈ پر نصب شہید نواب اکبر خان بگٹی کے مجسمہ کو ایک بار پر سرکاری کارندوں نے توڑدیا ۔

آپ کو علم ہے اس سے پہلے پنجگور میں موجود نواب اکبر خان بگٹی چوک پر نصب اونٹ پر رکھے مجسمے کو سرکاری کارندوں نے اکھاڑ کر چرالیاتھا۔

نواب اکبر بگٹی کا مجسمہ جہاں نصب تھا مذکورہ علاقے کو پنجگور کا پوش علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ مذکورہ علاقے سے اکبر بگٹی کے مجسمے کے لاپتہ ہونے سے لوگوں میں تشویش پایا جارہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح جب اٹھے انہوں نے دیکھا چوک پر نواب اکبر کا مجسمہ اونٹ سمیت گر چکا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ مجسمہ نواب بگٹی کی اس وائرل ہونے والی تصویر پر بنا یا گیاتھا جس میں وہ اونٹ پر بیٹھ کر پہاڑوں میں سفر کر رہے تھے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت موسیقار عملہ سمیت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار، عوام کی مذمت

بدھ اکتوبر 30 , 2024
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ تربت سے پاکستانی فورسز نے 9 موسیقاروں کو اغواء کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتی رات نو بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے کیچ کلچر سینٹر پر چھاپہ مارکر استاد عارف مزار سمیت سینٹر کے پورے عملہ کو گرفتار کرلیا۔ علاقائی ذرائع […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ