چاغی جبری گمشدگیوں کے خلاف بی وائی سی کا یک مچ میں احتجاجی مظاہرہ ریلی

چاغی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع چاغی کے علاقہ یک مچ میں بھی خاموشی توڑنا جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا کے عنوان سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

یک مچ ریلی میں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کے ہمراہ شہریوں نے اس ریلی میں شرکت کی ۔

مظاہرین نے اس دؤران جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے افراد کے تصاویر ہاتھوں میں اُٹھائے ہوئے اور انکی بازیابی کا مطالبہ کررہے تھے۔

واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مہم، “خاموشی توڑنا: جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا” کے عنوان سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں جہاں اس سے قبل سندھ کے دارلحکومت کراچی اور بلوچستان کے شہروں حب چوکی، خضدار، تربت، پنجگور، خاران، کوئٹہ، نوشکی، دالبندین میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا اعلان حالیہ ماہ بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافہ اور تیزی کے خلاف کئے جارہے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بنی آدم کے سماجی ارتقاء میں قیادت کا شعوری کردار۔تحریر: محمد یوسف بلوچ

بدھ اکتوبر 30 , 2024
( انسانیت کی پرورش، تخلیقی عمل میں قیادت کے وژن و بصیرت کا شعوری کردار) جب سے بنی نوح انسانی صورت میں کرہ ارض پر کائینات الہی کی بصیرت سے ظہور پزیر ہوئی، جو یقیناّ وہ لاشعوری مخلوقات میں شمار ہوا کرتا تھا۔ جن کے مطالق تاریخی منصفان خضرات نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ