بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ حادثات میں 2 خواتین سمیت 13 افراد ھلاک ،درجنوں افراد زخمی

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیرہ مراد جمالی جیکب آباد مرکزی شاہراہ بیل پٹ ایریاء میں ویگن اور مزدا ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے.

پولیس موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی پہنچادیا ۔

دالبندین نوشکی سے امین آباد انے والی باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد ھلاک جبکہ بچوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ھلاک ہونے والوں کا تعلق نوشکی سے بتایا جاتاہے ۔ زخمیوں اور نعشوں کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین پہنچادیا مزید علاج کیلے شال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ہونے والوں کا تعلق نوشکی سے بتائی جاتی ہے۔

شال ،نوا کلی گھر میں گھس کر فائرنگ ۔ خاتون ھلاک ہوگئی ۔ نواں کلی ٹیچر کالونی میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کرکے فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق نواں کلی کے علاقے ٹیچر کالونی میں رہائش پذیر خاتون بی بی باران کے گھر میں نامعلوم شخص نے گھس کر اس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ھلاک ہوگی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ، پولیس نے بتایا کہ مقتولہ اغواء کے کیس میں ضمانت پر تھی ۔

ضلع واشک تحصیل ناگ کے علاقہ سوراپ چیک پوسٹ کے قریب تیل سے لوڈ زمیاد آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں
تمام افراد جھلس کر خاکستر ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق نعشوں کی تعداد چار سے پانچ ہوسکتا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائز برگیڈ کی سہولت نہ ہونے کے باعث آگ پر قابو نہیں پایا جا سکاتھا۔

شال سریاب کسٹم کے مقام پر نامعلوم افرادکی گاڑی پر فاٸرنگ سے ایک شخص ھلاک تین شدید زخمی ہوگئے ، ھلاک افراد کا تعلق راہجہ قبیلے سے ہے ۔

گوادر سے کراچی جانے والی ایک تیز رفتار کرولا گاڑی، جس کا نمبر BLR 213 ہے، ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوا اورماڑہ کے قریب منیجی ایریا میں محمد عصا کے پمپ کے پاس پیش آیا۔

کوسٹل ہائی وے پولیس زون ون کے اہلکار اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد نزدیکی ہسپتال، اورماڑہ منتقل کیا گیا۔ علاج دوران علی غلام ولد عوان، رہائشی ٹنڈو آدم، سندھ جانبر نہ ہوسکا ۔
جبکہ گل حسن ولد حاجی محمد خان رہائشی حب چوکی، نور محمد ولد میان بخش – رہائشی ٹنڈو آدم، سندھ، اور محمد عباس ولد حاجی محمد خان رہائشی حب کی علاج جاری ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چاغی جبری گمشدگیوں کے خلاف بی وائی سی کا یک مچ میں احتجاجی مظاہرہ ریلی

منگل اکتوبر 29 , 2024
چاغی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع چاغی کے علاقہ یک مچ میں بھی خاموشی توڑنا جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا کے عنوان سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ یک مچ ریلی میں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ