پنجگور: ہلاک ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی شناخت ہوگئی، گورکوپ میں ایک نعش برآمد

پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور میں مسلح افراد کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی شناخت ہو گئی ، جبکہ گورکوپ میں ڈیتھ اسکواڈ کے ایک کارندے کی نعش برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شپ مسلح افراد نے ڈیم کی حفاظت پر مامور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مقامی گاڑیوں سے رقم وصول کر رہے تھے۔ حملے میں پانچ ڈیتھ اسکواڈ کارندے ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے تھے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر علی ولد محمد علی سکنہ مجبور آباد پنجگور، امین اللہ سکنہ کوئٹہ، نواز سکنہ سندھ، حسین علی شاہ ولد محمد حق سکنہ سنگے قلات چتکان پنجگور اور عبدالغفور ولد انعام اللہ سکنہ بالگتر کے ناموں سے ہوا ہے۔ جبکہ محمد شفیع ولد شہزاد سکنہ کیلکور بالگتر سمیت ایک اور شخص زخمی ہوا ہے۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ سے ڈیتھ اسکواڈ کے ایک کارندے کی نعش برآمد ہوا ہے جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے مقصود ولد گوران سکنہ ہوشاب تال سر کی نعش گورکوپ، سری کلگ سے ملی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ گروپ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا تاہم واقعے کے پیچھے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکے ہیں ۔

مذکورہ واقعات میں ھلاک کارندوں بارے تاحال کسی تنظیم نے بیان جاری نہیں کی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر سے لاپتہ 2 نوجوان سی ٹی ڈی کے حوالے

منگل اکتوبر 29 , 2024
گواد( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع گوادر سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ دو نوجوان ایوب ولد حمزہ سکنہ دشت محلہ بشولی اور مھراج دشت مسکر جنھیں پاکستانی فورسز نے رواں سال 26 ،26 ستمبر کی رات گوادر نیو ٹاون سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا ،کو گوادر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ