ضلع نصیر آباد خاتون اور ایک مرد قتل ، مستونگ میں ڈاکٹر تیز دھار آلے کی وجہ سے شدید زخمی

نصیر آباد ،مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر میں تھانہ فلیجی کی حدود گوٹھ بانڑی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا وجہ سیاہ کاری بتائی جاتی ہے نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیامزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر عرفان زہری گلے میں تیز دار آلے کی کٹ کی وجہ سے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں ڈاکٹر عرفان احمد زہری اپنے گھر میں گردن پر شدید کٹ کے ساتھ زخمی حالت میں پائے گئے، ہسپتال ذرائع کے مطابق انکے جسم پر متعدد جگوں پر زخم لگے ہیں۔جس کی وجہ سے انکی حالت تشویشناک ہے۔
جسے زخمی حالت میں شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا ۔

بعد از طبی امداد مزید علاج معالجے کے لیئے ٹراما سینٹر شال ریفر کردیا گیا، اور طبی ماہرین ان کی جان بچانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حمیدہ نہ صرف بلوچ کاز کی ایک سرشار حمایتی تھیں بلکہ ایک ہمدرد روح تھیں۔ چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ

پیر اکتوبر 28 , 2024
شال ( ویب ڈیسک )بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے شوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمیدہ بلوچ کے بے وقت انتقال پر غمزدہ، جو کینسر کے ساتھ اپنی جنگ ہار گئی تھی۔ یہ ایک المیہ ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ