خاران جبری لاپتہ عبید اللہ کی ایک ہفتہ کے اندر بازیابی کی یقین دہانی پر بی وائی سی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

خاران( مانیٹرنگ ڈیسک ) خاران بلوچ یکجہتی کمیٹی وجبری ‎لاپتہ افراد کے لواحقین نے حکومتی اور ضلعی حکام سے مذاکرات کے بعد گذشتہ کئی روز سے جاری دھرنا ختم کردیا۔

بتایا جارہاہے کہ خاران سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے عبیداللہ تکاپی کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے خاران ریڈزون میں جاری دھرنا آج مذاکرات اور یقین دھانیوں کے بعد ختم کردیا گیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے وزیر و ایم پی اے خاران شعیب نوشیروانی نے لاپتہ عبیدتگاپی کی عدم بازیابی کیخلاف اور طلباء کی جانب سے بی وائی سی کارکنان طلباء رہنماوں عزیز اکرم، آصف نور ،مظفر بلوچ پر ایف آئی آر کیخلاف خاران ریڈ زون میں جاری احتجاجی دھرنا گاہ کیمپ پہنچ کر لواحقین اور بی وائی سی کارکنان سے مذاکرات کیے۔

اس موقع پر انھوں نے حکام کی جانب سے ایک ہفتے تک لاپتہ عبید تگاپی کی بازیابی اور تینوں طلباء کو ایم پی اے اور ڈی سی کے ذمہ داری پر گرفتار نہ کرنے اور ایف آئی آر ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد لواحقین بلوچ یکجہتی کمیٹی اور طلباء نے احتجاجی دھرنا ختم کردیا۔

آپ کو علم ہے کہ دو ہفتے قبل خاران سے عبیداللہ تکاپی کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے،جس کے بازیابی کیلے لواحقین بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ مل کر خاران ریڈ زون کے قریب شال روڈ پر کیمپ قائم کرکے دھرناشروع کر دیا تھا،

خاران پولیس نے گذشتہ روز دھرنا دینے اور سڑک بند کرنے پر مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی خاران کے ذمہ داران کو نامزد کیا تھا۔جس کے بعد گذشتہ روز بی وائی سی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو سخت احتجاج کرنے کا وقت دے رکھا تھا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دالبندیں خاموشی توڑنا: جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا” کے عنوان سے بی وائی سی نےاحتجاج ریکارڈ کرایا

پیر اکتوبر 28 , 2024
دالبندین (مانیٹر نگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مہم، “خاموشی توڑنا: جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا” کے عنوان سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ،آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر دالبندین میں لاپتہ افراد کے لواحقین اور شہریوں کی جانب سے ایک احتجاجی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ