کاہان میں ڈیتھ سکواڈ کے اڈوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کوہلو (پریس ریلیز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ کوہلو کے علاقے کاہان میں ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ اختر شیرانی کے ٹھکانوں پر ہمارے سرمچاروں گزشتہ دو روز دوران مسلسل بھاری ہتھیاروں سے حملے کرکے انکے ٹھکانے تباہ کردیئے۔

انھوں نے کہاہے کہ اختر شیرانی کا خاندان بلوچوں کے قاتل بھٹو کے دور حکومت سے نسل در نسل پاکستانی فوج و ایجنسیوں کیلئے آلہ کاری کرتا آرہا ہے اور برائے راست بلوچ نسل کشی میں ملوث ہے۔ اختر شیرانی اپنے قریبی لوگوں کے ہمراہ کاہان سمیت متعدد علاقوں میں ڈیتھ سکواڈ چلانے، نہتے بلوچوں کی ٹارگٹ کلنگ یا خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء کروانے، آپریشنز میں فوج کو معاونت فراہم کرنے سمیت متعدد قومی جرائم میں ملوث ہے۔ اختر شیرانی کو کاہان میں اڈوں کے خاتمے اور علاقہ چھوڑنے کیلئے اس سے قبل تنبیہ کی جاچکی ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے واضح کرتی ہے کہ کاہان میں جاری ہمارا آپریشن علاقے میں اختر شیرانی سمیت تمام ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں، مخبروں اور غداروں کی صفائی تک جاری رہے گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دو دن میں عبید اللہ کو بازیاب اور درج کئے گئے ایف آئی آر کو ختم نہیں کیا گیا تو ہم سخت سے سخت قدم اٹھائینگے ۔ بی وائی سی کی پریس کانفرنس

اتوار اکتوبر 27 , 2024
خاران ( مانیٹرنگ ڈیسک ،پ ر ) بلوچستان ضلع خاران ریڈ زون میں دھرنے پر بیٹھے لاپتہ افراد کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ارکان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم خاران انتظامیہ کو مزید 2 دن کا وقت دیتے ہیں وہ عبید اللہ تگاپی کی بازیابی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ