شال ( ویب ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سماجی رابطے کی ماہیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح سردار اختر جان مینگل اور بی این پی کے سینیٹرز کے ساتھ سلوک کیا گیا اور 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹنگ کے لیے مجبور کیا گیا اور اب انہیں جعلی پولیس مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں پارلیمانی سیاست یا پرامن سرگرمی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ سردار اختر مینگل اور ہم جیسے پرامن نہتے سیاسی کارکنوں نے ہتھیار نہیں اٹھائے پھر بھی ریاست کا سلوک ظالمانہ ہے۔
ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ نے کہا ہےکہ میں بی این پی کی قیادت کے خلاف اس ریاستی جارحیت کی مذمت کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ اختر جان مینگل اس بے اختیار اور بنا ریڑھ کی ہڈی والی پارلیمنٹ پر اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا انتخاب کریں گے۔