کیچ گرکوپ فوج کشی جاری، تجابان پاکستانی فورسز ہاتھوں 2 نوجوان جبری لاپتہ

کیچ ( اسٹاف رپورٹر ) بلوچستان ضلع کیچ تجابان سے پاکستانی فورسز نے الگ الگ مقامات سے دو نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا کردیا ۔ لواحقین نے سی پیک شاہراہ کو احتجاجا بلاک کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز صبح گیارہ بجے کے وقت چھاپہ دوران سنگ آباد تجابان سے بخشی ولد انعام نامی زمیاد ڈرائیور کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ،واقع کے خلاف لواحقین اور علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ کو بلاک کردیا۔

بتایا جارہاہے کہ فورسز نے نوجوان ڈرائیور کو منظر عام پر لانے کے بجائے مذکورہ علاقہ سے دوپہر ایک بجے کے وقت چھاپہ مار کر دولت ولد واحد بخش نامی نوجوان کو دوسری بار حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دولت کو پاکستانی فورسز نے دوسال پہلے بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا کر اذیت دینے کے بعد چھوڑدیا تھا ۔

تجابان سے جبری لاپتہ دونوں نوجوانوں کے الخانہ نے انھیں بازیاب کرنے کیلے جاری احتجاج میں حصہ لیکر ظلم روکنے کیلے ساتھ دینے کا مطالبہ کیاہے ۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں پاکستانی فوج آج دوپہر سے پیش قدمی کررہی ہے۔ پیدل اور گاڑیوں میں سوار اہلکار فوج کشی میں حصہ لے رہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سالاچ، شیشان، رُنگان، تل اور قریبی علاقے فوج کشی کی زد میں ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام دوسرے شہروں کی طرح گمشدگیوں کے خلاف شال میں مظاہرہ کیاگیا ،ماہ رنگ نے قیادت کی

ہفتہ اکتوبر 26 , 2024
شال ( نامہ نگاراں ، ویب ڈیسک )بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مہم، “خاموشی توڑنا: جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا” کے عنوان سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ،آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام جبری گمشدگیوں کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ