بی این پی کے اختر حسین لانگو، شفیع مینگل پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، 27 اکتوبر سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگا بی این پی کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد سے گرفتار بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے ارکان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیس کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبد ہائیکورٹ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری خزانہ اور سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو اور پارٹی رہنماء سردار اختر مینگل کے ذاتی سیکرٹری شفیع مینگل کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

بی این پی ارکان پر گذشتہ روز سنٹ کے اندر توڑ پھوڑ اور تشدد کے الزمات کے تحت اایف آئی آر کے بعد بی این پی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

آپ کو علم ہے کہ گذشتہ دنوں اختر مینگل نے بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو کے ہمراہ اسمبلی کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت اور اداروں کی جانب سے پیش کوزہ آئینی ترامیم کے حق میں زبردستی ووٹ لئے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔

بعد ازاں سینیٹر رونجھو نے ایک اور بیان جاری کرتے ہوئے پارٹی سربراہ پر زبرستی پریس کانفرنس کرانے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد اختر مینگل اور انکے ساتھیوں کے خلاف جوائنٹ سیکریٹری سینٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ نے شال پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ27 اکتوبر کو بلوچستان بھر میں احتجاج کرینگے۔

انھوں نے کہاکہ 30 اکتوبر کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاون ہڑتال ہوگی۔ 2 نومبر کو بلوچستان بھر کے قومی شاہراوں پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔

انھوں نے کہاکہ نوجوانوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے ہیں، نوجوانوں کے شناختی کارڈ اور سمز بلاک کئے جارہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ سردار اختر مینگل سمیت قائدین پر ایف آئی آر قابل مذمت ہے ۔
بی این پی کیلئے یہ حکومت مارشل لاء سے کم نہیں ہے۔ سابق اور موجودہ ایم این ایز اور ایم پی ایز پر دہشتگردی کے مقدمات سمجھ سے بالاتر ہے ۔بلوچستان میں آمریت اور ناانصافیوں کا سلسلہ جاری ہے،بی این پی قائدین ایف آئی آرز اور جیل سے گھبرانے والے نہیں،

انھوں کہاکہ کیا خیالات کا اظہار اور پریس کانفرنس دہشتگردی ہے۔؟

انھوں نے کہاکہ ہمارے سینیٹرز کو ٹارچر سیلز میں رکھنے والوں کیخلاف ایف آئی آرز درج کرنا چاہیے تھا ۔مگر الٹا ہمارے خلاف کاٹاگیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ ،کراچی لاپتہ ہونے والے طالب علموں سمیت دیگر 2نوجوان بازیاب ہوگئے

جمعہ اکتوبر 25 , 2024
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی سے 15 اکتوبر کو لاپتہ ہونے والے باقی تمام طالب علم بازیاب ہوگئے جبکہ دو تاحال لاپتہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سولہ اکتوبر کو کراچی کے علاقے بشیر ولیج سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں کے لاپتہ ہونے والے کمبر بلوچ، سعید اللہ، بیبگر، اشفاق، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ