پشین پاکستانی فورسز نے تین افراد کو ھلاک کردیا

پشین ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع پشین کی تحصیل برشور میں پاک افغان سرحدی علاقے سبورہ کے مقام پر پاکستانی فورسز نے مقابلے میں تین افراد کو ھلاک کردیا ہے ۔

پاکستانی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ خودکش حملہ آور سمیت تین افراد مارے گئے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ ایک مشکوک گاڑی میں سوار پانچ مبینہ افراد کے داخلے کی اطلاع ملی جس پر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کیا تو مبینہ افراد نے فورسز اور مقامی آبادی پر فائرنگ شروع کردی-

فورسز حکام کے دعویٰ کے مطابق اس دوران ایک مبینہ خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں وہ اور اسکا ایک ساتھی موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک اور حملہ آور کو فورسز اور مقامی افراد نے فائرنگ کرکے تبادلے میں ہلاک کردیا۔

اس دوران خودکش حملہ آور کے دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری طلب کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تاہم واقعہ کے بارے آزاد ذرائع نے تصدیق نہیں کی ہے کہ مزکورہ افراد کو فورسز نے جعلی مقابلے میں ھلاک کیاہے یا واقتا مقابلے میں مارے گئے ہیں ۔ کیوں کہ اس سے قبل بلوچستان سمیت پختونخواہ اور سندھ میں لوگوں کو جعلی مقابلوں میں ماراگیا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلاول نے پوچھا یہ سب کون کر رہا ہے میں نے کہا آپ ہی معلوم کرائیں، سندھ میں آپکی حکومت ہے۔ سردار اختر مینگل

بدھ اکتوبر 23 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہاہےکہ میں اب اپنی نئے نسل کے خواہشات کے مطابق چلونگا، ‏نئی نسل جو بھی فیصلہ کریں گے عالمی فورمز سے رجوع کرینگے، یہاں عوامی میدان میں ہم ان کے ساتھ ہونگے۔ سردار اختر مینگل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ