بارکھان میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم نزید احمد کی اعترافی ویڈیو بی ایل ایف نے جاری کردی

شال ( پریس ریلیز) بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ترجمان جاری بیان میں کہاہے کہ بارکھان میں بلوچ مسلح تنظیموں کے نام سے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم نزیر احمد کی ویڈیو فوٹیج جاری کردی ہے۔

ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 اکتوبر کو تنظیمی گشت کے دوران ہمارے سرمچاروں کو انٹیلیجنس کی بنیاد پر اطلاع ملی کہ عبدالرحمن کھیتران کا بندوق بردار خود کو بلوچ سرمچار ظاہر کر کے بارکھان کے علاقے تومنی بغاو میں چوری کی وارداتیں کر رہے ہیں۔ اس خبر کے ملتے ہی سرمچاروں نے متعلقہ علاقے میں فوری ناکہ بندی کرکے ملزم نذیر احمد ولد اعظم خان سکنہ کھریچڑا بارکھان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ علاقے ‎تفتیش کے دوران تنظیم کو کچھ اہم معلومات تک رسائی حاصل ہوئی،تاہم اہلیانِ کے اسرار اور ضمانت کے بعد اس شخص کو چھوڑ دیا گیا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ بارکھان سمیت بلوچستان بھر کے معزز عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ان جیسے عناصر سے ہوشیار رہیں اور ان کی نشاندہی میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں تاکہ  سماجی برائیوں، ڈکیتیوں اور بلوچ قومی تحریک مخالف عناصر کو روکا جا سکے۔

دوسری جانب بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے جھاؤ نونڈرہ میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے کا ویڈیو ٹریلر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل ویڈیو جلد میڈیا کو جاری کی جائے گی۔

ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے جھاؤ میں نونڈرہ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو نشانہ بنایا اور دشمن کے معتدد اہلکاروں کو ہلاک کیا اور مزید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

26 مئی کی شام چھ بجے بی ایل ایف کے قربان یونٹ کے سرمچاروں نے نونڈرہ جھاؤ میں پاکستانی فوجی کیمپ کو چاروں اطراف سے گھیر لیا اور اس پر بھاری ہتھیاروں سے ایک بڑا حملہ کیا گیا۔ اس آپریشن میں بی ایل ایف کے سنائپر شوٹرز کی ٹیم بھی شامل تھی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ تاریخ کا انمول لمحہ۔ڈاکٹر منان بلوچ

منگل اکتوبر 22 , 2024
آج بلوچ وطن کی آزادی اور انقلاب کی خاطر ہزاروں بلوچ فرزند شہادت کے عظیم رْتبے پر فائز ہو رہے ہیں ۔کسی قومی و انقلابی جہد میں ایسے ہی فرزندوں کی بدولت قوموں کی تعمیر ہوتی ہے اور قومیں انقلاب جیسے عظیم نعمت سے بہرہ ور ہوتے ہیں یقیناًیہ تمام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ