شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دوروز دوران پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 13 افراد ھلاک 5 زخمی ہوگئے ۔
شال کے علاقے سرکی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کے ہاتھوں باپ بیٹے سمیت تین افراد قتل ہوگئے۔
اوستہ محمد شہر میں سٹی تھانہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے ہوٹل پر فائرنگ سے معشوق علی ڈرگھ نامی شخص شدید زخمی ہوا جنھیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، تاہم وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں دم تھوڑ گیا، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ادھر بولان کی تحصیل سنی میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے میر جان نامی شخص ھلاک ہوگیا، جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
پشین کلی صوفانزئی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص ھلاک ہوگیا ۔
جبکہ واقعے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بلوچستان کے شہر حب چوکی سے اطلاعات کے مطابق صنعتی شہر کے مصروف ترین شاہراہ پر بھوانی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس میں گاڑی میں سوار پاکستان پیپلز پارٹی کے بشیر محمد حسنی مقامی رہنماء شدید زخمی ہوگئے۔
واقعہ میں زخمی شخص کو ابتدائی طبعی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مزید امداد کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
علاوہ ازیں شال ، ائیر پورٹ روڑ پر روڈ حادثہ میں 4 افراد حادثہ کا شکار ہوکر ھلاک ہوگیا ۔
اس طرح لورالائی میں شاہ کاریز کے مقام پر ڈائیو بس کی ٹکر سے دو نوجوان موقع پر جانبحق ہوگئے جن کی لاشیں شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے۔