مشکے سرکاری ڈیتھ اسکواڈز آلہ کاروں نے دو افراد کو قتل کردیا

آواران ( اسٹاف رپورٹر ) بلوچستان ضلع آواران کے تحصیل مشکے گجر بازار میں پاکستانی فوج خفیہ ایجنیسوں کے آلہ کاروں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا ۔

مشکے پولیس کے مطابق پیر دو پہر کے وقت مشکے کے ہیڈکوارٹر گجر بازار کے مین چوک پر دو نقاب پوش موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالحق ولد جنگی خان اور لیاقت علی ولد نیکسال ذات محمد حسنی ساکن منجو حال پروار کو قتل کردیا ،حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مشکے پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ افراد کو پاکستانی فوج خفیہ ایجنیسوں کے تشکیل دیئے گئے مقامی مسلح جتھوں کے کارندوں نے ھلاک کردیا ہے ۔

ہمارے نمائندے کے مطابق متوفی عبد الحق کے بھائی عیسی جنگی کو گذشتہ سال 30 جون کو مسلح جتھے کے کارندوں نے فائرنگ کرکے ھلاک اور اس کے کمسن بیٹے سمیر کو زخمی کردیا تھا ۔

اسطرح سرکاری کارندوں نے 14 مارچ
2018 ءکو انکے محلے پر دھاوا بول کر انکے جیجو مبارک ولد لشکری کو اسکے بیٹے محبت خان سمیت قتل کردیا تھا ۔

جس کےبعد متوفی عبدالحق اپنے رشتداروں سمیت آئے روز کے فوج کشی اور ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں کے بار بار کے حملوں سے تنگ آکر اپنا آبائی علاقہ مجو چھوڑ کر پروار آکر آباد ہوئے تھے تاکہ وہ فوجی بربریت سے نجات پا سکیں مگر یہاں آتےہی انھیں متعدد بار جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ۔

جنھوں نے اپنے جبری گمشدگی اور خاندان پر ہونے والے بربریت کیخلاف گذشتہ سال پریس کانفرنس کرکے حقائق سامنے بھی لائے تھے کہ ان پر فوج اور مقامی مسلح جتھوں کی جانب سے مسلسل کیسے کیسے ظلم ڈھائے جارہے ہیں ، انھیں تحفظ دیا جائے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آج حب کل خضدار میں ،خاموشی کو توڑنا ، جبری گمشد گیو ں کے خلاف کھڑ ے ہو نا ” کے عنوان سے بی وائی سی کا سلسلہ وار احتجاج ہوگا

پیر اکتوبر 21 , 2024
حب ( ویب ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے حب شہر میں جبری گمشدگیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات بالخصوص بلو چ طلباءکو نشانہ بنانے کے ردعمل میں "خاموشی کو توڑنا ، جبری گمشد گیو ں کے خلاف کھڑ ے ہو نا ” کے عنوان کے تحت احتجاجی مظاہرہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ