کراچی لالا وہاب کو پانچ ساتھیوں سمیت تھانے سے لاپتہ کردیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ نے انکشاف کیاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈپٹی آرگنائزر لالا وہاب بلوچ ، پانچ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لاپتہ کر دیئے گئے ہیں، انھوں نے کہاہے کہ انہیں کراچی پریس کلب کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پورے دن بغیر کسی ایف آئی آر کے حراست میں رکھا گیا ، اب انہیں تھانے سے لاپتہ کردیا گیا ہے۔

کراچی لالا وہاب پولیس لاک اپ سے لاپتہ ہوگیا

دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں بھی کہاہے کہ کراچی پولیس نےبی وائی سی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر لالہ وہاب بلوچ اور چار دیگر افراد کو گرفتار کیا جن میں سیف بلوچ، عطاء اللہ بلوچ، بابل بلوچ اور آفتاب بلوچ شامل ہیں۔ انہیں آرٹلری میدان تھانے صدر لے جایا گیا، اور ان کے رشتہ داروں کو بتایا گیا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔ تاہم وہ ایف آئی آر کو ظاہر کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ لالہ وہاب کو شام 6 بجے تھانہ میں دیکھا اور رات 8 بجے سے کسی کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ مزید برآں، وہ پولیس لاک اپ میں نہیں ہیں ۔

کراچی جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے احتجاج دوران لالا وہاب کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کیاجارہاہے ۔زرمبش فوٹو

ترجمان نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بی وائی سی رہنما کو سچائی سامنے لانے اور جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبے کی سزا دیکر انھیں بھی غائب کیا جارہاہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ بی وائی سی ممبران کے ساتھ کسی بھی قسم کے حادثے کی صورت میں سندھ پولیس اور ریاست ذمہ دار ہوں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ مظاہرین کو جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کرنا انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

پیر اکتوبر 21 , 2024
فرانس ( ویب ڈیسک ) بلوچ نیشنل مومونٹ کے چیئرمین خودساختہ جلاوطن رہنماء ڈاکٹر نسیم بلوچ نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس میں اپنے ایک پوسٹ میں کہاہے کہ میں کراچی پریس کلب کے سامنے پرامن بلوچ مظاہرین پر پاکستانی فورسز کے پرتشدد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ