تجابان میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

کیچ ( پریس ریلیز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تجابان میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو حملے میں نشانہ بناکر دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کردیاہے۔

زرمبش فائل فوٹو

انھوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہےکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے جمعرات کے روز تجابان کے علاقے کرکی میں سی پیک روٹ پر قابض پاکستانی فوج کے گاڑیوں کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا، سرمچاروں نے بھاری و خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جبکہ حملے کی زد میں دشمن فوج کی گاڑی آئی جس میں سوار کم از کم ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی پولیس جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک پرامن احتجاج کو دبانے کیلئے تشدد کا سہارا لیا ہے – ماہ رنگ بلوچ

اتوار اکتوبر 20 , 2024
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایک دفعہ پھر پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں، سندھ پولیس، اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے تشدد کا سہارا لیتے ہوئے جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک پرامن احتجاج کو دبانے کے لیے کراچی سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈپٹی آرگنائزر لالہ وہاب بلوچ و دیگر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ