ہیبت خان اور نورالدین کی جبری گمشدگی کی تفصیلات لواحقین نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیں ہیں ۔ترجمان

شال ( نامہ نگار ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہیبت خان سمالانی اور نورالدین سمالانی ولد ظریف خان کے لواحقین نے ان کے کوائف وی بی ایم کو فراہم کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ میر کول کمپنی میں کام کرتے تھے ،

جمعرات کے روز مزدوروں کو ادائیگی کی جاتی ہے ، وہ بھی رواں ماہ کی 17 تاریخ کو جناح روڑ شال پہنچ کر متعلقہ مقام پر مزدوری کی رقم وصول کرکے واپس آرہے تھے کہ ان کو فورسز نے قدوسی جنرل سٹور کے سامنے سے حراست میں لینے کےبعد جبری لاپتہ کردیاگیا،جس کے بعد سے دونوں تاحال لاپتہ ہیں ۔

ترجمان نے کہاہے کہ تنظیمی سطح پر لواحقین کو یقین دھانی کرائی گئی ہےکہ ہیبت خان اور نورالدین کے کیس کو حکومت اور کمیشن کو فراہم کیاجائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوشکی سے 9 اور کیچ سے قلات کا ایک نوجوان جبری لاپتہ

ہفتہ اکتوبر 19 , 2024
نوشکی ،قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ،ویب ڈیسک ،نامہ نگاراں ) نوشکی اور کیچ سے پاکستانی فورسز نے 10 افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا، بلوچستان کے ضلع نوشکی سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ