شال( مانیٹرنگ ویب ) بلوچستان کے دارالحکومت شال کے علاقے سپنی روڈ پر اچانک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں افراتفری مچ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی شخص کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل (بی ڈی) ٹیم کو طلب کر لیا۔
علاوہ ازیں گزشتہ رات سریاب روڈ شال عوامی پمپ کے قریب نا خوشگوار واقعے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالمالک محمد شہی اور زبیراحمد محمد شہی نامی دو افراد شدید زخمی ہوۓ ۔ جنہیں فوری طور ٹراما سینٹر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ادھر صحبت پور میں گزشتہ روز ہندو محلہ میں موٹر سائیکل سواروں نے آٹھ سالہ بچہ کرشن کمار ولد راجیش کمار نامی تاجر کو اس وقت اغوا کرلیا جب وہ گھر کے سامنے کھیل رہاتھا ۔
بچے کے اغواء کا سن کر بچے کی والدہ کو بیہوشی کے دورے پڑنے لگے ۔
علاوہ ازیں سوراب پولیس تھانہ کے سامنے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی کردیا۔
بتایا جارہاہے کہ سوراب پولیس تھانہ کے سامنے لنک روڈ پر اندھا دھند فائرنگ سے سلطان نامی شخص شدید زخمی جن کو فوری طور پر سیول ہسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا۔ تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
قلات مرجان کے قریب مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی ،جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سوار افراد موقع پر ھلاک ہوگئے ۔
دریں اثناء مستونگ کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوا ، خاتون ھلاک 14 افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق مستو قریب شال تفتان مرکزی شاہراہ پر مسافر کوچ ڈیکس کا رمیں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ھلاک جبکہ مرد و خواتین و پیچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے ، نعش اور زخمیوں افراد کو مستونگ ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔