کیچ ،جھاؤ اور خاران میں پاکستانی فورسز کی چوکیوں اور قافلوں پر مسلح افراد کا حملہ، فورسز کی فائرنگ میں بچی زخمی

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگاران ) کیچ ،جھاؤ اور خاران میں مسلح افراد نے مختلف حملوں میں پاکستانی فورسز کی چوکیوں ،فورسز قافلوں کو نشانہ بنایاگیا، جبکہ اس دوران علاقوں میں شدید فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ کولواہ میں فورسز کی فائرنگ سے ایک بچی زخمی ہوگئی ۔

اطلاعات کے مطابق آج شام سات بجے کے قریب مسلح افراد نے ضلع آواران تحصیل جھاؤ کے بازار داروکوچگ کے پہاڑی میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا حملہ کافی دیر تک جاری رہا ۔

ادھر خاران میں آج رات آٹھ بجے کے قریب مسلح افراد نے خاران شہر کے گزی روڈ پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر بھی حملہ کردیا ۔ حملے کے دوران کافی دیر تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس سے فورسز کے بھاری جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

اس طرح کیچ ،کولواہ میں آج مسلح افراد نے فورسز کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جس سے فورسز حواس پختہ ہوکر علاقے میں شدید فائرنگ جس کی زد میں آکر روشن ولد فقیر محمد سکنہ مراستان کوہ باتیل کولواہ نامی بچہ زخمی ہوگیا ۔

اس طرح ضلع کیچ کے علاقہ تجابان، کرکی میں سی پیک کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز قافلے کو راکٹ لانچرز دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔جس میں فورسز کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کولواہ: پاکستانی فورسز پر حملے میں تین فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی کیے۔ بی ایل ایف

جمعرات اکتوبر 17 , 2024
کیچ ( پریس ریلیز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ سرمچاروں نے سترہ اکتوبر بروز جمعرات دوپہر کے وقت کولواہ کے علاقے شاہ باتل میں گھات لگا کر پاکستانی فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا، حملے میں بھاری اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کی زد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ