نثار کھوڑو کے گھر پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ایس آر اے

لاڑکانہ ( پ ر ) سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے جاری بیان میں کہاہے کہپاکستان پیپلز پارٹی شروع سے لیکر پاکستانی ریاست کی دلالی اور سندھ دشمن فیصلے کرتی رہی ہے۔  گرین پاکستان انیشیئیٹو اور زرعی فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں ، جزائر اور جنگلات کی نیلامی ہو یا سندھو دریاہ کے اوپر مختلف ڈئم اور کئنال بنا کر سندھو دریاہ اور ڈیلٹا کو تباہ کرنے کے فیصلے ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی سندھ دشمن قیادت پنجاب سامراج کے ہاتھوں میں اپنے اقتدار کی لالچ میں استعمال ہوتی رہی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے اقتدار اور کرسی کی لالچ میں سندھ کی روادار اور مہذب سیکیولر روح کو پنجاب کی خوشنودی اور آشیرواد سے نقصان پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔
حالیہ دنوں میں امرکوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کا واقعہ ہو یا دو روز پہلے کراچی میں ہونے والے احتجاج کے دوراں ہمارے بزرگوں ، مائوں ، بہنوں ، بیٹیوں اور نوجوانوں کو جس وحشت کے ساتھ پریس کلب کراچی کے سامنے گھسیٹ کر تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنایا گیا ، یہ سب پیپلز پارٹی کی ریاستی دلالی کی تازہ کڑیاں ہیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ آج نثار کھوڑو کے گھر پر شروعاتی حملہ کرکے پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی تمام قیادت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی تمام سندھ دشمن دلالی اور غداری کی حرکتوں سے باز آئیں، دوسری صورت میں ان پر حملے اور تیز کیئے جائیں گے۔

سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایجنسیاں سینیٹرز اور اہل خانہ کو ہراساں کررہے ہیں راستہ یہی ہے سینیٹرز استعفی دیں۔ مینگل

بدھ اکتوبر 16 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں نے اسمبلی سے استعفی اس لیے دیا کہ اس حکومت اور اقتدار میں رہنے والوں نے بلوچستان کے ساتھ کیا سلوک کیا ۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ