سرباز وفا کی تحریروں پر مشتمل کتاب "جنگولیں پدا” شائع

شال:( نامہ نگار ) بلوچی زبان کے معروف شاعر و قلمکار سرباز وفا کی تحریروں پر مبنی کتاب "جنگولیں پدا” شائع ہو گئی ہے۔ یہ کتاب صبا انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ پبلیکیشنز کی جانب سے قارئین کے لیے جاری کی گئی ہے اور مختلف آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہے۔

بلوچی ادب کے شائقین اس کتاب کو اپنی قریبی لائبریریوں سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

"جنگولیں پدا” کو بلوچی ادب میں ایک منفرد تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کتاب میں سرباز وفا نے شہید انور عرف فدا بلوچ کی جنگی کہانیوں کو انتہائی خوبصورت انداز میں تحریر کیا ہے۔ فدا بلوچ بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ایک اعلیٰ تربیت یافتہ کمانڈر تھے، جو آواران کے علاقے مشکے سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے 5 اکتوبر 2016 کو قابض پاکستانی فورسز کے خلاف ایک بہادرانہ لڑائی کے دوران شہادت پائی۔

کتاب "جنگولیں پدا” میں فدا بلوچ کی جرات و بہادری کے وہ لمحات شامل ہیں جنہوں نے بلوچ نوجوانوں کے دلوں میں ایک نئے عزم کو جنم دیا۔ ان تحریروں میں نہ صرف فدا بلوچ کی جنگی حکمت عملی اور میدان جنگ میں ان کی بہادری کا ذکر ہے بلکہ ان کی شخصیت اور جدوجہد کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

کتاب کے اقتباسات: "فدا بلوچ ایک بہادر کمانڈر تھے جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بلوچ قوم کی آزادی کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ ان کی کہانیوں میں نہ صرف مزاحمت کی طاقت ہے بلکہ وہ قوم پرستی اور آزادی کے جذبے کو بھی مزید مضبوط کرتی ہیں۔”

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف پولیس کا جعلی ایف آئی آر سندھ ہائی کورٹ نے معطل کردیا

پیر اکتوبر 14 , 2024
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ رہنماء ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہیکہ 14 اکتوبر کو میں نے اپنے ایڈووکیٹ جبران ناصر کے ساتھ سندھ ہائی کورٹ میں اپنا چوری شدہ پاسپورٹ اور موبائل فون کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی، جو 8 اکتوبر کی رات […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ