مستونگ گیس کی بندش کے خلاف کراچی شاہراہ بند ،گیس بحالی تک روڈ بند رہے گا ۔مظاہرین

مستونگ ( نامہ نگار ) مستونگ کلی کونگھڑ کلی کڑک سمیت مختلف کلیوں کی گیس کنکشن منقطع کرنے کے خلاف رحمان ہوٹل کے مقام پر عوام نے شال کراچی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کردیا ۔

زرمبش فوٹو

تفصیلات کے مطابق مستونگ سوئی گیس کی بندش کیخلاف کلی کونگھڑھ کڑک و ملحقہ علاقوں کے مرد و خواتین نے شال کراچی مرکزی شاہراہ کو دتو کے مقام پر احتجاجا دھرنا دے کر بند کردیا۔ روڈ پر خواتین اور مرد بڑی تعداد میں دھرنادیکر بیٹھ گئے ہیں ۔

مرکزی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔

اہلیان علاقہ کا کہنا ہےکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے پائپ لائن کو صفائی کرنے کے بہانے سے کلی کونگھڑھ ۔بچہ آباد ۔ کڑک۔ کلی سیاپاد و ملحقہ کلیوں کے مین وال کو بند کیا گیا تھا ،جو کہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بحال نہیں کیا جارہا ہے ،جس کی وجہ سے سردی کی موسم میں گھروں میں بچوں اور معذور افراد اور خواتین کو امور خانہ داری میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔

انھوں نے کہاکہ گیس کی بحالی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خیبرپختونخوا قبائلی تصادم 11 افراد ھلاک 6زخمی حالات کشیدہ

ہفتہ اکتوبر 12 , 2024
کرم (مانیٹر نگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع کرم دو قبائل کے درمیان ایک بار پھر قبائلی تصادم 11 افراد ھلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، حالات کشیدہ ۔ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا جس کے نتیجے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ