گومازی فوج کشی میں مصروف پاکستانی فوجی اہلکاروں پر حملہ، مچھ پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا

کیچ،مچھ ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نمائندہ خصوصی ) ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں فوج کشی میں مصروف فوجی اہلکاروں پر مسلح افراد کا حملہ معتدد فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اطلاع ہے۔ بولان کے علاقے مچھ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

زرمبش فائل فوٹو

اطلاعات کے مطابق آج شام پانچ بجے تمپ کے علاقے گومازی کے پہاڑی علاقے میں مسلح افراد نے گھات لگا کر آپریشن میں مصروف فوجی اہلکاروں پر شدید حملہ کیا، حملے میں معتدد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کل سے اس علاقے میں فوج کشی میں مصروف ہیں جبکہ آج شام کو پہاڑی علاقوں میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ۔

حملے کے بعد فوجی ایمبولینسیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور اپنے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی نعشیں اٹھاکر کر تمپ فوجی کیمپ کے جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

ادھر بولان مچھ میں پنیر اسٹیشن کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کی ایک پوسٹ شام کے وقت حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی جبکہ حملے میں فورسز اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

تاہم حملوں کی زمہ داریاں تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ میں پاکستانی فوج کے 8 اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بدھ اکتوبر 9 , 2024
مستونگ ( پ ر ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، جن میں دشمن فوج […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ