شال: نامعلوم افراد نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی

شال ( مانیٹر ڈیسک )شال میں قائم لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی جس سے کیمپ کا ایک حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

اس حوالے سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے وائس چئیرمین ماما قدیر بلوچ نے کیمپ سے واقع بابت ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کیمپ میں حسبِ دستور بیٹھے ہوئے تھے کہ پیچھے سے کسی نے آگ لگا دی اور فرار ہوگیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کو اطلاع دے چکے ہیں اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کررہےہیں۔

آپ کو علم ہے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ 14 برسوں سے جاری ہے جوکہ جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے سرگرم ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ بگٹی میں مختلف مقامات پر حملوں میں، 12 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک، 15 سے زائد زخمی کردیئے ہیں ، بی آر اے

منگل اکتوبر 8 , 2024
ڈیرہ بگٹی (نامہ نگار ) ڈیرہ بگٹی بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقوں رئیس توخ اور لنجو میں عام آبادیوں کے خلاف آپریشن میں مصروف پاکستانی فوج […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ