کیچ دکی ،پاکستانی فورسز کیمپ اور موبائل ٹاور پر حملہ

بلوچستان ضلع کیچ اور دکی میں مسلح افراد نے فورسز کیمپ اور ٹاور پر حملہ کردیا ۔

ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں تین اور چار اکتوبر کی درمیانی شب مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، حملہ کافی دیر سے جاری ہے ، جس کی وجہ سے فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

حملے کے بعد فورسز نے علاقے میں مارٹر گولے فائر کیے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب دکی تحصیل لونی کے علاقے کلی ولیانی میں نامعلوم مسلح افراد نے یوفون ٹاور پر فائرنگ کرکے بعد ازاں ٹاور کی مشینری کو آگ لگا کر نذر آتش کردیا ۔
لیویز کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ٹاور سے آگ کے شعلے بلند ہورہے تھے جبکہ فائرنگ کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور ، سوراب ،شال فائرنگ وحادثے 3 افراد ھلاک ایک زخمی

ہفتہ اکتوبر 5 , 2024
ضلع ‏پنجگور بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی موٹر سائیکل منڈی میں ایک دکان پر فائرنگ سے نوک آپ ولد نورالدین نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ ادھر سوراب مولی میں ٹریکٹر الٹ جانے سے منیر احمد مینگل نامی شخص ھلاک جبکہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ