بیروت اسر ائیلی فوج نے بیروت حملے میں حسن نصراللہ کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہےکہ اُس نے بیروت کے جنوب میں ضاحیہ میں واقع حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر کو ہدف بنا کر ایسے وقت نشانہ بنایا جب وہاں اُن کی لیڈرشپ ملاقات کر رہی تھی ۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اس حملے میں حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے کمانڈر علی کرکی اور دیگر کئی کمانڈر بھی مارے گئے۔لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعے کو چھ منزلہ عمارت پر حملے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ 91 دیگر زخمی ہوئے۔
حسن نصراللہ گزشتہ تین دہائیوں سے حزب اللہ کے سربراہ تھے۔ تاہم حزب اللہ نے اس خبر کی نہ تصدیق اور نہ ہی تردید کی ہے۔